نیپرا رپورٹ نے 6ماہ میں بجلی بحران ختم کرنے والوں کی قلعی کھول دی‘ میاں کامران سیف

منگل 24 فروری 2015 16:57

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) پاکستان مسلم لیگ (ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ نیپرا رپورٹ نے 6ماہ میں بجلی بحران ختم کرنے والوں کی قلعی کھول دی ہے ،انتخابات میں چھ ماہ میں بجلی بحران کا خاتمہ کے دعویدار اب توانائی بحران کے خاتمہ کی تاریخ تک نہیں دے رہے بلکہ عوام کو نوید سنائی جارہی ہے کہ 2020تک بھی بجلی بحران ختم نہیں ہوگا اور عوام لوڈشیڈنگ کا عذاب برداشت کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ 2020تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہونا حکومتی نااہلی ثابت کرتا ہے حکومت صرف زبانی جمع خرچ کر رہی ہے 6ماہ کی بجائے ڈیڑھ سال تک سیاہ و سفید کا مالک ہونے کے باوجود اور اربوں روپے کے منصوبے شروع کرکے بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوسکی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا اور صنعتکار پریشانی میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام لوڈشیڈنگ کے باعث سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں اور حکومت سے نجات کے لیے نجات دہندہ کی تلاش میں ہیں اسی لیے حکمران بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کیئے ہوئے ہیں انہیں پتہ ہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تو ان کے جعلی مینڈیٹ کا بھرم کھل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :