انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کے تحت 31ویں فری ڈسپنسری کا آغاز کردیا گیا

منگل 24 فروری 2015 16:57

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کے تحت تحصیل گلشن راوی کے سیکٹر رستم پارک میں 31ویں فری ڈسپنسری کا آغاز کر دیا گیا ۔ فری ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں سپشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم نے1286 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں ادویات بھی مفت دی گئیں،جبکہ248افراد کی بلڈ گروپنگ اور149 شوگر کے ٹیسٹ بھی کیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور کے علاقے رستم پارک میں فری ڈسپنسری کا آغاز کر دیا گیاہے جو کہ مجموعی طور پر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور میں قائم کی جانے والی 31ویں ڈسپنسری ہے ۔ ڈسپنسری کے آغاز کے موقع پر ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا ۔

(جاری ہے)

کیمپ ہذا میں1286مریضوں کا طبی معائنہ کر کے ہزاروں روپے مالیت کی ادویات بھی جماعت کی طرف سے مفت فراہم کی گئیں، جماعة الدعوة کے فری میڈیکل کیمپ میں آنکھ، کان ،گلہ ،آرتھوپیڈک ،جنرل فزیشن ،جگر ومعدہ ،چلڈرن،سکن کے سپشلسٹ ڈاکٹروں نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔

جبکہ میڈیکل کیمپپ میں248افراد کی بلڈ گروپنگ اور149افراد کے شوگر ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ کیمپ کی نگرانی جماعة الدعوة گلشن راوی کے ناظم حافظ حبیب الرحمن مجاہد نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی ایف ہمیشہ مستحق اور پسماندہ علاقوں کو ترجیح دینے کی اپنی روایت برقرار رکھتا ہے۔ ہم نہ صرف فری میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کا یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پرجاری رکھا جائے گا بلکہ اس کا دائرہ مزید وسیع بھی کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :