ہری پور موبائل سموں کی بائیومیٹرک تصدیق‘ ہزاروں صارفین کے انگوٹھے نادرا ریکارڈ سے تصدیق نہ ہو سکے‘ صارفین پریشان‘ لاکھوں سمیں بند ہونے کا امکان

منگل 24 فروری 2015 16:48

ہری پور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) ہری پور موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق ہزاروں صارفین کے انگھوٹے نادرا ریکارڈ سے تصدیق نہ ہو سکے دوبارہ انگھوٹے لگانے کے بعد ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے پر بھی تاہال انگھوٹے کے نشانات تصدیق نہ ہو سکے ہزاروں صارفین پریشان لاکھوں سموں بند ہونے کا قوی امکان متاثرہ صارفین کا نادرا حکام اور پی ٹی اے سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے 26 فروری سے قبل تمام موبائل سموں کو بائیو میٹرک تصدیق کرانا لازم قرار دیا گیا تھا ورنہ 26 سے غیر تصدیق شدہ سموں کو بلاک کر دیا جائے گا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے متعدد صارفین نے بتایا کہ ہم متعدد بار فرنچائز اور ریٹلرز کے پاس تصدیق کے لئے جا چکے ہیں مگر ہمارے انگوٹھے اور انگلیوں کے نشانات نادرا ریکارڈ میں میچ نہیں ہو رہے اس سلسلے میں نادرا آفس جا کر دوبارہ نشانات درج کروائے مگر ایک ماہ ہونے کو ہے تاحال نشانات درست نہ ہو سکے جس کی وجہ سے ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد کی سمیں بند ہو جائیں گی جس سے خصوصی طور پر کاروباری لوگ شدید متاثر ہوں گے اس لئے ہماری نادرا پی ٹی اے سے مطالبہ ہے کہ فی الفور نادرا ریکارڈ کو درست کیا جائے اور نادرا اہلکاروں کی غفلت کا نوٹس بھی لیا جائے کیونکہ کل تصید کی آخری تاریخ ہے

متعلقہ عنوان :