اسلام آباد ہائی کورٹ کا پارلیمنٹ لاجز کے 120 رہائشی سوٹس کیلئے تقریباً 7کروڑ سنگل ٹینڈر جاری کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈپلومہ ہولڈر لینڈ ڈائریکٹریٹ سردار محمد نواز کی تقرری کیخلاف دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے ممبر انجینئرنگ شاہد سہیل سے جواب طلب کرلیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول پارلیمنٹ لاجز سردار محمد نواز کو بھی نوٹس جاری کردیئے

منگل 24 فروری 2015 16:43

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ لاجز کے 120 رہائشی سوٹس کیلئے تقریباً 7کروڑ سنگل ٹینڈر جاری کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈپلومہ ہولڈر لینڈ ڈائریکٹریٹ سردار محمد نواز کی تقرری کیخلاف دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے ممبر انجینئرنگ شاہد سہیل سے جواب طلب کرلیا جبکہ عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول پارلیمنٹ لاجز سردار محمد نواز کو بھی نوٹس جاری کردیئے ۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پارلیمنٹ لاجز کے 120 رہائشی مکانوں کی فرنیچر خریدوفروخت کیلئے سنگل ٹینڈرجاری کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز سردار محمد نواز کی تقرری کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی تھی ۔

(جاری ہے)

جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار برہان خان کے وکیل سید گوہر علی زیدی عدالت میں پیش ہوئے تھے انہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ سردار محمد نواز اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈپلومہ ہولڈر لینڈ ڈائریکٹریٹ سات مارچ 2014ء کو پارلیمنٹ لاجز میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول تعینات کیا گیا جو کہ پارلیمنٹ لاجز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ کی بجائے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر لگایا گیا اور ساتھ ہی ایچ آر ٹی کا چارج بھی دیا گیا جبکہ سی ڈی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر سول چارج سنبھالنے کی رپورٹ بھی دے دی ۔

عدالت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سردار محمد نواز جو ڈپلومہ ہولڈر ہے اور اس کی تقرری آرڈر بھی میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ ڈپلومہ ہولڈر ٹیکنیکل پوسٹ پر نہیں آسکتا سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپلومہ ہولڈر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کی پوسٹ پر اس وقت تک تعینات نہیں کیا جاسکتا جب تک پاکستان انجینئرنگ کونسل سے اس کی ڈگری کی منظوری نہ دی گئی عدالت کو بتایا گیا تھا کہ اس کی تقرری سیاسی بنیادوں پرکی گئی ہے وہ پارلیمنٹ لاجز کیلئے سنگل ٹینڈر جاری کرنے میں بھی ان کا اہم کردار ہے عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد ہائی کورٹ بھی ڈپلومہ ہولڈر کی تقرری کو ٹینیکل پوسٹ پر لگائے جانے کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے تحریری فیصلے میں عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول پارلیمنٹ لاجز سردار محمدنواز کی تقرری کیخلاف دائر کی گئی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے سے رپورٹ طلب اور سردار محمد نواز کو بھی نوٹس جاری کردیئے