ڈھاکہ: کرکٹ شائقین نے قومی کرکٹ ٹیم سے محبت کا ثبوت دے دیا، رمیز راجہ کے خلاف سراپااحتجاج، پتلا تک نذر آتش

منگل 24 فروری 2015 16:40

ڈھاکہ: کرکٹ شائقین نے قومی کرکٹ ٹیم سے محبت کا ثبوت دے دیا،  رمیز راجہ ..

ڈھاک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24 فروری2015ء) : کرکٹ کے شائقین جہاں پاکستان میں غم و غصے کا شکار ہیں وہیں بنگلہ دیش کے کرکٹ شائیقین میں بھی غم و غصے کی سی فجا لہرا گئی ہے، لیکن وہاں معاملہ قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں پرفارمنس پر برہمی کا نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم کے حق میں ہے، پاکستان کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹز رمیز راجہ نے بنگلہ دیش اور افغانستان کے مابین ہونے والے میچ میں بطور کمنٹیٹر شرکت کی جس میں انہوں نے بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش میں کھیل کی ترقی کے حوالے سے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی کردار کشی بھی کی ، جس پر بنگلہ دیش کی عوام غصے سے آگ بگولا ہو گئی اور رمیز راجہ کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا، احتجاج میں رمیز راجہ کے پتلوں کو بھی نذر آتش کیا گیا.

مظاہرین کا کہنا تھا کہ میچ میں کمنٹری کے دوران رمیز راجہ نے افغانستانی ٹیم کی ضرورت سے زیادہ حمایت کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کی تضحیک کی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ تضحیک کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہے، کمنٹری میں کھلاڑیوں کے نام بگاڑے جانے پر بھی بنگلہ دیشی کرکٹ شائقین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ان کا کہنا تھا کہ ہم رمیز راجہ کے اس اقدام کے خلاف ہیں اور سخت ناراض ہیں.


متعلقہ عنوان :