وزارت تجارت نے ایکسپو سینٹر کراچی کی قیمتی زمین کا قبضہ واپس لینے کیلئے وزیر اعظم سے رابطہ کرلیا
منگل 24 فروری 2015 16:34
کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) وفاقی وزارت تجارت نے ایکسپو سینٹر کراچی کی قیمتی زمین کا قبضہ واپس لینے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف سے رابطہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکسپو سینٹر کی قیمتی زمین ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ملکیت ہے تاہم اس زمین پر ایک تفریح گاہ اور شادی ہال چلایا جارہا ہے جبکہ وسیع رقبہ پولیس کے بھی زیراستعمال ہے تاہم ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر کی نشاندہی پر وفاقی وزیر تجارت نے اس زمین کو واگزار کرانے کیلئے مکمل تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کرادی ہے۔
ا یس ایم منیر کے مطابق ایکسپو سینٹر سے ملحقہ زمین واگزار کرانے کے بعداس پر 5منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی جس میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفاتر ہوں گے جبکہ مزید 2ہالز تعمیر کیے جائیں گے، پاکستانی مصنوعات کی تشہیر کے لیے جدید ڈسپلے سینٹر بھی تعمیر کیا جائے گا۔(جاری ہے)
ایس ایم منیر نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات بجلی گیس کی کمی اور سیکیورٹی خدشات برآمدات میں اضافہ نہ ہونے کے بنیادی اسباب ہیں تاہم اب تک کی ایکسپورٹ 25ارب ڈالر کے تناسب سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے میں جی ایس پی پلس کی سہولت کا بڑا دخل ہے، اگر یہ سہولت نہ ملتی تو ایکسپورٹ میں 1.5ارب ڈالر تک کمی کا سامنا کرنا پڑتا۔انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کرپشن کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے، اس ادارے میں سابقہ دور میں 13ارب ڈالر کی کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں اور تفتیشی اداروں نے کرپٹ عناصر سے 23 کروڑ روپے کی لوٹی ہوئی رقم بھی واپس کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا کریڈٹ حکومت اور سیاسی قیادت کو جاتا ہے لیکن سزا اور جزا کا تصور قائم کرنے کے لیے ان عدالتوں کو جلد از جلد فعال کرنا بھی بہت ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.