2022 فیفا ورلڈ کپ نومبر میں منعقد کرنے کی تجویز

منگل 24 فروری 2015 16:34

2022 فیفا ورلڈ کپ نومبر میں منعقد کرنے کی تجویز

دوحہ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)فٹ بال کی عالمی ایسوسی ایشن فیفا کی ٹاسک فورس نے تجویز کیا ہے کہ قطر میں 2022 میں کھیلے جانا والا فیفا ورلڈ کپ نومبر اور دسمبر میں منعقد کیا جائے۔فیفا کے حکام نے دوحہ میں ہونے والے اجلاس میں موسمِ گرما میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں اور شائقین کو گرمی کے باعث خطرات کے مدِ نظر کئی آپشنز پر غور کیا۔

واضح رہے کہ قھر میں جون اور جولائی کے مہینوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹاسک فورس کے سربراہ شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے یہ بھی تجویز کیا کہ 2022 کا ٹورنامنٹ چند دنوں سے چھوٹا کردیا جائے۔تاہم اس ٹورنامنٹ کو 32 ٹیموں یا 64 میچوں سے چھوٹا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔نورنامنٹ کو نومبر دسمبر میں کرانے کی تجویز کی توثیق اگلے ماہ ہونے والے گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔یورپ کی کئی ٹیموں کو یہ تجویز پسند نہیں آئے گی کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ ورلڈ کپ اپریل مئی میں منعقد ہو۔نومبر کے علاوہ جس مہینے پر غور کیا جا رہا ہے اس میں جنوری اور فروری بھی ہے۔ تاہم اس کے بارے میں خدشہ ہے کہ سرما اولمپکس بھی انہی مہینوں میں منعقد ہوں گے