پی پی پی کے ممبر صوبائی اسمبلی نواب محمد یوسف تالپور کا تعلقہ اسپتال کنُری اور حاجرہ میٹرنٹی ہوم کا دورہ

منگل 24 فروری 2015 16:29

کنُری(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) پی پی پی کے ممبر صوبائی اسمبلی نواب محمد یوسف تالپور نے تعلقہ اسپتال کنُری اور حاجرہ میٹرنٹی ہوم کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سردار احمد قاضی ،سابق سٹی نا ظم حاجی عبدالطیف گل ،شکیل احمد باجودہ ،غلام اکبر درس ،حاجی میاں محمد سلیم ودیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ایم ایس تعلقہ اسپتال کنُری ڈاکٹر مٹھارام نے اسپتال کی نئی بلڈنگ تعمیر کروانے جنرل سرجن وکنسلٹنٹ کی تقرری کرانے ودیگر درپیش مسائل سے ایم این اے کو آگاہ کیا نواب یوسف تالپور نے تعلقہ اسپتال کے واڈز اسٹور روم اور اوٹی کا وزٹ کیا اور مریضوں سے مسائل معلوم کیئے اوٹی کی بندش پر انہوں نے سخت برہمی اور ادویات کی کوالٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوٹی کو استعمال میں لانے کیلئے جنرل سرجن کنسلٹنٹ کی مقرری تعلقہ اسپتال کی نئی عمارت کواٹرز کی مرمت اور حاجرہ میٹرنٹی ہوم میں ڈاکٹر کا بنگلہ وارڈز روم کی تعمیر کیلئے سندھ حکومت سے سفارش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی دلچسپی لیکر عوام کو تر جیحی بنیادوں پر صحت کے شعبے میں بہترسہولیات پہنچائیں گے اور وہ خود وقتاًفوقتاًتعلقہ اسپتال کا دورہ کریں گے تاکہ صحت کے شعبے میں بہتری لائی جاسکے ممبر قومی اسمبلی نے اسسٹنٹ کمشنر کنُری کو تعلقہ اسپتال اور حاجرہ میٹرنٹی ہوم کی دیکھ بھال کرنے اور قومی طور پر کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ وہ ان کمیٹیوں کی خود نگرانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :