کنُری،سرکاری احکامات و کاروائی بے اثر دو بار کاروئی کے باوجود غیرقانونی پیٹرولیم ایجنسی دوبارہ کھل گئی

منگل 24 فروری 2015 16:29

کنُری(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) سرکاری احکامات و کاروائی بے اثر دو بار کاروئی کے باوجود غیرقانونی پیٹرولیم ایجنسی دوبارہ کھل گئی عوامی وسماجی حلقوں میں تشویش کی لہر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوماہ قبل محکمہ سول ڈیفنس عمرکو ٹ کی جانب سے کنُری کرسچن اسپتال کے قریب میمن کنُری روڈ پر گنجان علاقے میں قائم خالد حسین پیٹرولیم ایجنسی کو غیر قانونی و انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری طور پر بند کرنے کے لئے نوٹس جا ری کئے گئے لیکن مذکورہ غیرقانی پیٹرولیم ایجنسی کے بااثرمالک نے سرکاری حکامات ہوا میں اُڑا تے ہوئے اپنا غیرقانی کاروبار جاری رکھا جس کے بعدمسلسل دوبار اسسٹنٹ کمشنر کنُری سردار احمد قاضی نے پولیس نفری کے ہمراہ مذکورہ غیرقانی پیٹرولیم ایجنسی پر چھاپہ مارکر ایجنسی کو بند کرواکر اسکے مالک کو پولیس کے حوالے کر دیا مگر چند دن بند رہنے کے بعد مذکورہ غیرقانی پیٹرولیم ایجنسی کسی بھی سرکاری اجازت نامہ کے بغیردوبارہ کھل چکی ہے اور اسکا بااثر مالک ڈنکے کی چوٹ پر اپنا غیر قانونی کاروبار جاری رکھے ہوئے ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کے پی اے رفیق آرائیں کے زبانی آرڈر پر مذکورہ غیرقانونی پیٹرولیم ایجنسی دوبارہ کھول دی گئی ہے جسکی وجہ سے عوامی و سماجی حلقے سخت تشویش میں مبتلا ہیں انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ احوال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے غیرقانی پیٹرولیم ایجنسی کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے اور اس میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کا روائی کی جائے ۔