شیخوپورہ ‘زہریلا مشروب پینے سے 2 کمسن بچیاں جاں بحق

منگل 24 فروری 2015 16:20

شیخوپورہ (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)شیخوپورہ میں زہریلا مشروب پینے سے دو کمسن بچیاں جاں بحق ‘ ایک کی حالت غیر ہوگئی۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ کے نواحی گاوٴں بھدرو منارا میں زہریلا مشروب پینے سے آٹھ سالہ عطیہ اور سات سالہ نور فاطمہ جاں بحق ‘ انکی تین سالہ بہن لائبہ کی حالت غیر ہوگئی،جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیابچیوں کے والد محنت کش محمد خالد کے مطابق واقعہ بازار سے لائے جانے والے مشروب پینے کے باعث پیش آیا۔پولیس نے زہریلا مشروب بیچنے والے دکاندار کو حراست میں لے لیا ہے،اور تفتیش شروع کردی