سپریم کورٹ ‘بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کیخلاف درخواست خارج کرنے کی استدعا مسترد

منگل 24 فروری 2015 16:16

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی جانب سے اسلحہ اور بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کیخلاف دائر درخواست خارج کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسلحہ اور بکتر بند گاڑیوں کی خریداری میں مبینہ بدعنوانی کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار محمود اختر نقوی کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدم پیروری کے باعث درخواست خارج کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

متعلقہ عنوان :