واسا کی طرف سے خسارے اور نادہندگان کے بقایا جات کا بوجھ صارفین پر ڈالنا ناانصافی ہے ،جماعت اسلامی فیصل آباد

منگل 24 فروری 2015 15:20

فیصل آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) جماعت اسلامی کے راہنماؤں سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ ،راناوسیم احمد ایڈووکیٹ،انجینئر عظیم رندھاوا ، زمان خان نیازی،انجم اقبال بٹ، شیخ محمد مشتاق،رانا عبد الوحید ،پیر کریم اللہ شاہ ،رائے اکرم کھرل،غلام عباس خان نے واسا کی طرف سے بلوں میں اضافہ کرنے کے فیصلہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واسا کی طرف سے خسارے اور نادہندگان کے بقایا جات کا بوجھ صارفین پر ڈالنا ناانصافی ہے ۔

واسا کو غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر کسی نے اس فیصلہ کو عوام پر جبری ٹھونسنے کی کوشش کی تو اس کی بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کے سروے کے مطابق واسا کی طرف سے فیصل آباد کے شہریوں کوانتہائی ناقص کوالٹی کا پانی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف لوگ سارا سارا دن پانی کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں مگر سپلائی نہیں آتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ افسران اپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کی بجائے سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال کر عیاشیاں کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے پوری قوم کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے ۔ صنعتی عمل کا پہیہ جام ہوچکا ہے۔ ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہے اور گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں۔ مزدور سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں،مہنگائی ، بے روزگاری سے عوام کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے تو دوسری طرف واسا حکام بلوں میں اضافہ کرکے ان کی رگوں سے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ظالمانہ فیصلہ کو کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :