ہارون آباد‘غازی کاٹن فیکٹری کے مالک چوہدری طارق اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

منگل 24 فروری 2015 15:01

ہارون آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)غازی کاٹن فیکٹری کے مالک چوہدری طارق اپنے خالق حقیقی سے جا ملے انکی نماز جنازہ میں شہر بھر سے فیکٹری ملکان کے علاوہ انجمن تاجران چشتیاں کے صدر حاجی حمید صدیقی،سابقہ ضلعی ناظم میاں ممتاز متیانہ ،عبداللہ وینس،لاہور کے معروف بز نس مین چوہدری ارشد،پیر انوار شاہ ،چوہدری طارق جاوید ایکسین کیمکل کمپنی والے،ذوالفقار سندھی،حکیم ڈاکٹر ظفر اقبال مرزاسمیت شہر بھر سے سیکنڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شر کت کی ۔