اردو تھیٹر کی تباہی کا سب سے بڑا سبب بھارتی سینما ہیں،اداکار نصیر الدین شاہ

منگل 24 فروری 2015 14:54

اردو تھیٹر کی تباہی کا سب سے بڑا سبب بھارتی سینما ہیں،اداکار نصیر الدین ..

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) نامور بھارتی تھیٹر اور فلمی اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ اردو تھیٹر کی تباہی کا سب سے بڑا سبب بھارتی سینما ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے تحت اپنی کتاب”اور پھر ایک دن“کی تقریب رونمائی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اردو تھیٹر کی تباہی کا سب سے بڑا سبب بھارتی سینما ہے، بھارتی فلمیں دنیا بھر میں دیکھی جاتی ہیں لیکن صرف اپنی چٹخارے دار کہانیوں کی وجہ سے ورنہ ان میں ماضی جیسی کوئی بات نہیں اور معیاری موضوعات کی فلموں کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی اہلیہ رتنا پاتھک شاہ اور صاحبزادہ حیہ شاہ کے ساتھ پاکستان آیا ہوں اور بہت خوشی ہوئی ہے ، انھوں نے کہا کہ میری ترجیح ہمیشہ تھیٹر رہے گا کیونکہ فلم کا تھیٹر سے کوئی موازنہ ہی نہیں، تھیٹر میں فلم کی نسبت زیادہ زندگی کا احساس ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :