یونس خان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیے جانیکا امکان

منگل 24 فروری 2015 14:51

یونس خان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیے جانیکا امکان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24۔فروری 2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان کی ورلڈ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق سینئر بلے باز ون ڈے کرکٹ اور بالخصوص ورلڈ کپ میں اپنی خراب کا کر دگی سے خود بھی پریشان ہیں اور اسی وجہ سے ان کی جانب سے ورلڈ کپ 2015ء کے بعد ون ڈے کر کٹ سے ریٹائرمنٹ لیے جانے کا فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

یونس خان اب 263ون ڈے انٹر نیشنل میچز میں 31.31کی اوسط سے 7203رنز سکور کرچکے ہیں ،ون کرکٹ میں انہوں نے 7سنچریاں اور 48نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :