فلم ”دی سیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میریگولڈ ہوٹل“ کے کلپس جاری‘ فلم 6 مارچ کو ریلیز ہو گی

منگل 24 فروری 2015 14:51

فلم ”دی سیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میریگولڈ ہوٹل“ کے کلپس جاری‘ فلم 6 مارچ ..

نیویارک (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) ہالی وڈ کے نامور اداکار رچڑد گیئر‘ پینی لوپ ولٹن‘ جوڈی ڈینچ اور میگی اسمتھ کی ڈرامے سے بھرپور نئی کامیڈی فلم ”دی سیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میریگولڈ ہوٹل“ کے نئے کلپس جاری کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار جان میڈن کی یہ فلم 2012ء میں بننے والی ”دی بیسٹ ایگزوٹک میریگولڈ ہوٹل“ کا سیکوئل ہے جس کی کہانی بھارت شہر جے پور میں واقع ایک ایسے ہوٹل کے گرد گھوم رہی ہے جہاں مختلف شخصیات کی مالک دو خواتین ہوٹل کا ایک کمرہ خالی ہونے پر ساتھ رہنے پر مجبور ہوتی ہیں۔

دلچسپ واقعات کی عکاسی کرتی اس فلم کو گراہم بورڈ بینڈ اور پیٹر زینن نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس کی کاسٹ میں جوڈی ڈینچ‘ میگی اسمتھ‘ رچرڈ گیئر اور پینی لوپ ولٹن سمیت بلی نائے‘ دیوپاٹیل‘ للیت ڈوبے‘ ٹینا دیسائی اور شہزاد لطیف شامل ہیں۔ کامیڈی فلم 6 مارچ کو امریکہ بھر میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :