شادی کے بعد بھی فلموں میں کام جاری رکھون گی‘ سوہا علی خان

شوہر کیونال کے ساتھ کام کی خواہاں ہوں‘ میڈیا سے گفتگو

منگل 24 فروری 2015 14:45

شادی کے بعد بھی فلموں میں کام جاری رکھون گی‘ سوہا علی خان

ممبئی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) بالی وڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد بھی فلموں میں کام جاری رکھوں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری آنیوالی فلم اکتوبر تھری ایس ٹی ہے۔

(جاری ہے)

جس کی شوتنگ حال ہی میں مکمل کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آئندہ چند دنوں میں ”گھائل وٹس اگین“ کی شوٹنگ کا آغاز کر دونگی۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں مجھے سنی دیول کے ساتھ کام کرنے کا بہترین موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے شوہر کیونال کیساتھ بھی مزید فلمیں کرنے کی خواہاں ہوں۔