”ہاؤس فل تھری“ میں جیکولین فرنینڈس جلوہ گر ہوں گی

منگل 24 فروری 2015 14:39

”ہاؤس فل تھری“ میں جیکولین فرنینڈس جلوہ گر ہوں گی

ممبئی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)سیکوئل کا دور ہے اور ایسے میں ہاوٴس فل تھری بن رہی ہے، جس کیلئے پھر سے سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈس کا نام لیا جارہا ہے۔ہدایتکار ساجد خان کی کامیڈی سے بھری اس مووی نے سب کو ہنسایا۔

(جاری ہے)

اب تک دو حصے بن چکے ہیں اور دونوں ہی باکس آفس پر اچھی خاصی کمائی کرگئے ہیں۔ بنایا جانے والا ہے ہاوٴس فل کا تیسرا حصہ ، جس میں سری لنکن بیوٹی نظر آئیں گی۔ہاوٴس فل ٹو میں جیکولئین فرینڈس اس سے پہلے جان ابرہم کی ہیروئن بن چکی ہیں اور اب ان کے لیے نئے ہیرو کا چناوٴ ہوگا۔ اڑ رہی ہیں ساتھ ہی یہ خبر بھی اس سیکوئل میں ایلی اورآم اور ایمی جیکسن کو بھی کاسٹ کیا جانے والا ہے۔