وائس چیئرمین انیس الرحمن کے بیٹے کا پاسپورٹ برآمد

لاہور پولیس ،سندھ انتظامیہ اور حساس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وائس چیئرمین و دیگر عہدیداروں کی گفتگو

منگل 24 فروری 2015 14:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری 2015ء) اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وائس چیئرمین و ڈائریکٹر اوورسیز کے بیٹے کا پاسپورٹ برآمدکر لیا گیا،چوری کرنے والے6افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین اور دیگر عہدیداروں کا ضلعی انتظامیہ اور سند ھ پولیس سے اظہار تشکر،اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے کا پاسپورٹ جو چند روز قبل دیگر کاغذات سمیت چوری کر لیا گیا۔

لاہور پولیس ،سندھ انتظامیہ اور دیگر حساس اداروں کی مشترکہ کوششوں سے برآمد کر لیا ہے۔پریس نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے دیگر عہدیداروں نے لاہور پولیس ،سندھ انتظامیہ اور حساس اداروں کی بھرپور کوششوں اور کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :