مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان خفیہ مذاکرات کے متعدد ادوار منعقد ہونے کا انکشاف

منگل 24 فروری 2015 14:00

سرینگر(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان خفیہ مذاکرت کے کئی ادوار منعقد ہونے کا انکشاف ہواہے جبکہ اس حوالے سے عالمی ادارے بھی خصوصی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں گزشتہ یی ماہ مسئلہ کشمیر سمیت کئی اہم مسائل کے حل کے حوالے سے خفیہ میٹنگز کا انعقاد ہوا جن میں نہ صرف سرکردہ پالیسی سازوں بلکہ دونوں ممالک کے سابق وزرائے خارجہ اور سفیروں نے بھی حصہ لیا ۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید اور کانگریس کے سرگرم لیڈر منی شنکر آئیر نے ایک وفد کے ہمراہ گزشتہ برس پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ایک بین الاقوامی تنظیم کے عہدیداروں کے ہمراہ شامل تھے جس نے پہلے ہی کشمیر کے بارے میں الگ روڈ میپ تشکیل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پالیسی سازوں نے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور وزیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں ۔

پاکستان کے سرکردہ لیڈروں اور پالیسی سازوں کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کئی امور پر تفصیلی بات چیت کی اور اسی کڑی کے تحت گزشتہ ماہ نئی دہلی میں پالیسی سازوں کی سرگرمیاں دیکھی گئیں جن میں پاکستان کے سرکردہ صحافیوں نے بھی حصہ لیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وفد نے نئی دہلی میں تعینات سابق سفیر سے بھی خصوصی بات چیت کی رپورٹ کے مطابق خفیہ اجلاسوں میں کونسل فار فارن پالیسی کے اعلیٰ عہدیدر بھی شامل تھے ۔

رپورٹ کے مطابق یہ بھی مانا جارہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن اور نتیجہ خیز حل تلاش کرنے کے لیے پاکستان کے کئی ادارے بھارتی پالیسی سازوں سے رابطہ بنائے ہوئے ہیں تاہم اس سلسلے میں میڈیا کو کچھ نہیں بتایا جارہا تاہم ایک بین الاقوامی تنظیم نے کونسل فار فارن پالیسی کے چیئرمین نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ تشکیل دیئے گئے اپنے روڈ میپ کی کاپی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پیش کررہے ہیں