پنجاب میں پانچویں جماعت کے پرچے کی ترسیل نہ ہونے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

منگل 24 فروری 2015 13:55

پنجاب(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24 فروری 2015 ء) : پنجاب کے مختلف اضلاع میں پانچویں جماعت کا پرچہ ترسیل نہ ہونے پر پرچہ ملتوی کر دیا گیا جس پر وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کر لیں.

(جاری ہے)

وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو 5 اضلاع میں پانچویں جماعت کا پرچہ ترسیل نہ ہونے پر تحقیقات کرے گی اور کمیٹی کی جانب سے جن لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :