ایک ریکارڈ جو کرس گیل سے بچ گیا

منگل 24 فروری 2015 13:43

ایک ریکارڈ جو کرس گیل سے بچ گیا
کینبرا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24۔فروری 2015ء ) ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے زمبابوے کیخلاف ڈبل سنچری کے دوران کئی ریکارڈ توڑے تاہم وہ روہت شرما اور ڈیویلیئرز کے 16چھکو ں اور ون کی سب سے بڑ ی انفرادی اننگز کا ریکارڈ نہ توڑ سکے ۔ ورلڈ کپ 2015کے منگل کوہونیوالے پول میچ میں کرس گیل نے 16چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے زمبابوے کے خلاف 215رنز جوڑے اور بدقسمتی سے آخری گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

وہ ورلڈکپ 2015ءکے سب سے زیادہ انفرادی سکور جوڑنے والے کھلاڑی بن گئے تاہم ون ڈے کیریئرکے سب سے زیادہ رنز جوڑنے کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔ ون ڈے کیریئرمیں سب سے زیادہ سکو رجوڑنے کااعزاز بھارت کے آرجی شرما کے پاس ہے جنہوں نے سری لنکا کے مقابلے میں 13نومبر 2014ءکو 264رنز جوڑے تھے جبکہ دوسرا نمبر بھی بھارت کا ہے ۔ بھارت کے ورندرسہواگ 2011ءمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی 219رنز جوڑچکے ہیں تاہم تیسرانمبر کرس گیل کا ہی ہے ۔