کراچی ‘ اعظم بستی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی ‘ خطرناک ملزم گرفتار

منگل 24 فروری 2015 13:32

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) کراچی کے علاقے اعظم بستی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں رینجرز کے ہمراہ کی گئی کارروائی میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزم نے فون کرکے حساس تنصیبات پر خودکش حملے کی دھمکی دی تھی ملزم کے موبائل فون کے ڈیٹا کے ذریعے گرفتاری عمل میں آئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کا نام بتانے سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :