گلگت ‘پولیس کاشمالی پہاڑی علاقوں میں کوہ پیماؤں کی حفاظت کیلئے یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

پاکستانی پولیس کا یونٹ 50سپاہیوں پر مشتمل ہوگاپیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے کوہ پیما تربیت دیں گے ‘ ذرائع

منگل 24 فروری 2015 13:29

گلگت (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) پولیس نے شمالی پہاڑی علاقوں میں کوہ پیماؤں کی حفاظت کیلئے ایسا یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو بلند و بالا پہاڑوں پر چڑھنے اترنے کی مہارت رکھتا ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی پولیس کا یہ یونٹ 50سپاہیوں پر مشتمل ہوگا، جنہیں پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے کوہ پیما تربیت دیں گے۔

(جاری ہے)

اِس دستے کو خصوصی آلات سے بھی لیس کیا جائیگا تاکہ وہ گلگت بلتستان کے سخت اور دْشوار گزار علاقے میں آسانی سے کام کرسکیں اور ہنگامی حالات میں چوٹی پر پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں یا ٹریکرز کو بحفاظت نیچے لاسکیں یہ اقدام دنیا بھر سے کوہ پیماؤں کو ایک بار پھر پاکستان کی جانب راغب کرنے کیلئے کیا جارہا ہے پاکستان کے شمالی علاقوں میں دنیا کے چند بلند ترین پہاڑ ہیں جن میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی K-2 بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :