پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے،خواجہ آصف
منگل 24 فروری 2015 13:19
اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے ،طالبان پر دباؤ کم کرنے کے لئے بھارت مشرقی سرحدوں پر پاکستان کو مصروف کررہا ہے، پاکستان اس کی زبان میں سمجھا بھی سکتا ہے اور عالمی فورم پر اپنا دعوی ثابت کر سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ کہ جب سے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا ہے تب سے ہی بھارت نے مشرقی سرحدوں پر اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت طالبان پر دباؤ کم کرنے کے لئے پاکستان کو سرحدوں پر الجھا رہا ہے ۔(جاری ہے)
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے، پاکستان کے پاس اس کے شواہد بھی موجود ہیں، بھارت کو اس کی زبان میں سمجھا بھی سکتے ہیں اور عالمی فورم پر اپنا دعوی ثابت بھی کر سکتے ہیں ،وزیر دفاع نے کہا کہ بلوچستان کے کچھ علیحدگی پسندوں کی پشت پر بھارت موجود ہے جو بھارتی پاسپورٹ استعمال کرتے ہیں اور وہاں سے ہدایات لیتے ہیں،خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کررہا ہے ،عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازشوں کا علم ہے، بلوچستان کے کچھ علیحدگی پسند بھارتی پاسپورٹ پر سفر کرتے ہیں
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.