پیمرا کے سابق چیئرمین چوہدری محمد رشید برطرفی کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

منگل 24 فروری 2015 13:19

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) کے سابق چیئرمین چوہدری محمد رشید برطرفی کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جسٹس نور الحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔ درخواست گزار چوہدری رشید احمد کی جانب سے وسیم سجاد عدالت میں پیش ہونگے جبکہ وفاق کی جانب سے بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت عالیہ میں حاضر ہونگے عدالت نے آج پیمرا کے قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور کیخلاف عائد کی گئی توہین عدالت کیس کی سماعت بھی ہوگی

متعلقہ عنوان :