گوجرانوالہ: تتلی والہ میں گندے پانی کا پل ٹوٹ گیا، علاقہ مکین مشکلات کا شکار

منگل 24 فروری 2015 13:08

گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24 فروری 2015 ء) : گوجرانوالہ کے علاقہ تتلی والا میں گندے پانی کا پل ٹوٹ گیا جس کے باعث گندہ پانی پورے علاقے میں بھر گیا جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلا ت کا سامناہے گندہ پانی جمع ہونے کے باعث علاقے میں بیماریوں کی افزائش کا خطرہ بھی لاحق ہو گیا ہے، واسا کو شکایت کرنے پر بھی واسا نے اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہو گئے اور کوئی بھی اقدامات کرنے سے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ ہماری ذمہ داری نہیں ہے اور نہ ہی یہ علاقہ ہمارے زیر آتا ہے. اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دو بچے بھی اس گندے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں.

متعلقہ عنوان :