سندھ: سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترمیم 2015 کا بل منظور کر لیا گیا

منگل 24 فروری 2015 13:01

سندھ: سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترمیم 2015 کا بل منظور کر لیا گیا

سندھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24 فروری 2015 ء) : سندھ اسمبلی کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم 2015 کا بل کثرت رائے سے ایوان میں منظور کر لیا گیا ہے بل سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2103 ء کی ترمیم پر مبنی ہے ، اس ترمیم کے تحت ہر شہری آزادانہ حیثیت سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لےسکے گا.

(جاری ہے)

اس ترمیم کے ذریعے یونین کونسل، سیکرٹری کونسل کے انتخابات میں موجود خامیوں کا خاتمہ کیا گیا ہے اور بل کے متن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہو گا جبکہ چئیر مین اور وائس چئیر مین مشترکہ امیدوار ہوں گے جن کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا جائے گا مسم لیگ فنکشنل کی جانب سے دی گئی ترامیم کو مسترد کر دیا گیا ہے یوسیز، یونین، کمیٹیز اور وارڈ کی حلقہ بندی ریو نیو بلاک کے مطابق ہو گی بل کے مطابق یونین کمیٹی اور یوسیز وارڈ میں تقسیم کی گئی ہے.

بل میں ترمیم کے تحت 22 فی صد نشستیں خواتین جبکہ 5 فی صد اقلیتوں کی ہوں گی.