سال 2015ءء میں گلگت بلتستان میں جتنے بھی ہائیڈرو پاور پروجیکٹس ہیں ان کو مکمل کیا جائے گا ، برجیس طاہر

منگل 24 فروری 2015 12:54

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)گورنر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ سال 2015ءء میں گلگت بلتستان میں جتنے بھی ہائیڈرو پاور پروجیکٹس ہیں ان کو مکمل کیا جائے گا اور گلگت بلتستان میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے وسائل بروئے کار لائینگے اور لوڈشیڈنگ میں واضح تبدیلی آئیگی۔تفصیلات کے مطابق گورنر گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف کے خصوصی ہدایات پر گلگت بلتستان میں زیر تکمیل پاور پروجیکٹس HPP کن کارگاہ گلگت، HPP سئی جگلوٹ گلگت ،HPP میر ملک استور HPPداریل فیز 3چلاس ، HPPشمال سکردو ، HPPکچورہ سکردو اورHPPتھلی 3سکردو پر تیزی سے کام جاری ہے اور ان پروجیکٹس کو رواں سال 2015ءء میں مکمل کیا جائے گا ۔

گورنر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں PSDP کے جتنے بھی پروجیکٹس ہیں ان پر نظر ثانی کی جائے اور ان کو جلد از جلد مکمل کریں اور ہائیڈرو پاور نلتر 4،ریجنل گرِڈ اِن گلگت بلتستان اور نلتر 4پروجیکٹس پر کام بھی جلد از جلد شروع کریں ۔

(جاری ہے)

گورنر گلگت بلتستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے تمام وسائل بروکار لایا جائیگا تاکہ اس خطے کو دیگر ترقی یافتہ خطوں کے برابر لایا جائیگا۔

دریں اثناء گورنر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وہ بطور گورنر گلگت بلتستان تنخواہ اور دیگر الاونسز نہیں لینگے بلکہ وہ سادگی اور کفایت شعاری کو متعارف کرائینگے ۔اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ عالیشان بنگلوں پر اخراجات کرنے کی بجائے انہوں نے گلگت بلتستان ہاوس میں دو کمروں پر مشتمل دفتر قائم کیا تاکہ عوامی مسائل کو سن سکے اور عوامی نمائندوں کے اشتراک سے ان مسائل کو حل کرسکے ۔