بلاول ہاوٴس میں بلاول کا دفتربندکردیاگیا،بلاول کی سوچ اپنے باپ سے مختلف ہے،ذوالفقارمرزا

منگل 24 فروری 2015 12:54

بلاول ہاوٴس میں بلاول کا دفتربندکردیاگیا،بلاول کی سوچ اپنے باپ سے ..

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااورسابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزانے کہاہے کہ بلاول ہاوٴس میں بلاول کادفتربندکردیاگیا،بلاول کی سوچ اپنے باپ سے مختلف ہے ۔سوشل میڈیامیں بیانات پرشبہ ہے ،سوشل میڈیاپرہیکرزبیٹھے ہوئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوکی سوچ اپنے والدسے بہت مختلف ہے ،بلاول بھٹوکوہم سپورٹ کرتے ہیں اوران کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اوربھٹواوربے نظیرکی سوچ کے مطابق لوگوں کی سیاست کریں ۔انہوں نے کہاکہ بلاول کابلاول ہاوٴس میں دفتربندکردیاگیا،پارٹی میں کچھ لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیاکوبھی ہیک کررکھاہے ،سوشل میڈیاپربلاول کے بیانات پرشبہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے آپ کومخالفت میں زیادہ بہترمحسوس کرتاہوں ،آصف کی طاقت میں جانتاہوں کہ کتنی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جواپنے گھرکی کونسلرکی سیٹ نہیں جیت سکتے وہ میرے خلاف بولتے ہیں ،میں نے پیپلزپارٹی کوچھوڑاہے اورنہ ہی چھوڑوں گا

متعلقہ عنوان :