کرس گیل کی طوفانی بیٹنگ ، شاہدآفریدی کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہے

منگل 24 فروری 2015 12:35

کرس گیل کی طوفانی بیٹنگ ، شاہدآفریدی کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہے

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری 2015ء) ویسٹ انڈیز کے بلے باز اور زمبابوے کی پٹائی کرنیوالے کرس گیل نے نہایت عمدہ کارکردگی دکھائی اور ایک ساتھ چھکوں کی ہیٹرک ، سب سے بڑی پارٹنرشپ اور اپنی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ ہدف دینے سمیت کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے تاہم پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈ شاہدآفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کرنے میں ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی 20فارمیٹ میں شاہد آفریدی سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی ہیں ، وہ 497میچوں میں 10856رنز کے ساتھ 447چھکے مارچکے ہیں اور آئی سی سی پینل پر سرفہرست ہیں ۔ منگل کو زمبابوے کے مقابلے میں کرس گیل نے دھواں دھار بیٹنگ کی لیکن چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے ، وہ 414میچ کھیل کر 17,756رنز بنانے میں کامیاب ہوچکے لیکن تاحال اُنہوں نے 414چکھے جڑے ہیں ۔ گنگنم سٹائل کے ڈانس کے بعد کرس گیل کی بیٹنگ نے ایک مرتبہ پھر اُنہیں عزت بخشی ہے لیکن وہ شاہدآفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کرنے میں پھر بھی ناکام رہے ۔