وارنر برادرز کی تھرلر سے بھرپور فلم” لوسٹ ریور“ کانیا کلپ جاری کردیاگیا

منگل 24 فروری 2015 11:49

وارنر برادرز کی تھرلر سے بھرپور فلم” لوسٹ ریور“ کانیا کلپ جاری کردیاگیا
مانٹریال(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) وارنر برادرز کی تھرلر سے بھرپور فلم” لوسٹ ریور “کانیا کلپ جاری کردیاگیا۔مشہور کینیڈین اداکار ریان گوسلنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بچوں کو پالنے کیلئے خطرناک اور جان لیوا پیشہ اختیار کرلیتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں کرسٹینا ہینڈرکس،لین ڈی سیزٹیکر،میٹ اسمتھ،سوائرس رونان،ایوا میڈس اور بین مینڈلسوہن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ریان گوسلنگ ہی کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے 10اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔