پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں غیرملکی عناصرملوث ہیں، مشرقی سرحد اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی میں اضافہ سوچا سمجھا منصوبہ ہے ،وزیردفاع خواجہ محمد آصف کاانٹرویو

منگل 24 فروری 2015 11:26

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015 ) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں غیر ملکی عناصر ملوث ہیں لیکن ہم ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مشرقی سرحد اورورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی میں اضافہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے تاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف پاکستان کی مسلح افواج کی توجہ دوسری طرف کردی جائے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے واقعات اورایسی کارروائیوں میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے بارے میں بین الاقوامی سطح پرآوازبلند کررہاہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی یا طالبان کی حمایت کرنے میں بھارت کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔