پاکستان نے طالبان کو بتا دیا مذاکرات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، عبداللہ عبداللہ

منگل 24 فروری 2015 11:11

پاکستان نے طالبان کو بتا دیا مذاکرات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، عبداللہ ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری 2015ء) افغان چیف ایگزیکٹو کے دفتر کے ایک اہلکار کے مطابق انہوں نے کابینہ کے ارکان کو بتایا کہ پاکستانی حکام نے طالبان کو افغان حکومت سے امن مذاکرات شروع کرنے کا کہا تھا۔ عبداللہ عبداللہ نے کہا پاکستانی حکام نے طالبان سے کہا کہ اب انکے پاس افغان حکومت سے مذاکرات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو نے کہا حکومت افغان عوام کو طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کرتی رہے گی۔

گزشتہ ہفتے صدر اشرف غنی نے بھی افغان حکومت اور طالبان میں جلد مذاکرات کا اشارہ دیا تھا۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے دارالحکومت واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا امریکا طالبان اور افغان حکومت کے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا افغان صدر اشرف غنی اور پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے امریکا کے طالبان سے بلواسطہ یا براہ راست مذاکرات کی تردید کی۔

متعلقہ عنوان :