سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے 5مارچ سے پہلے قانون سازی کی جائیگی ، پرویز رشید،
ایم کیو ایم اور تحریک انصاف سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے ، تحریک انصاف، قومی اسمبلی میں آکرہارس ٹریڈنگ کے خلاف بل کی منظوری میں کردار ادا کرے ،دہشتگردی ختم کرنے کیلئے بندوق کیساتھ قلم کا کرداربھی اہم ہے،صرف خودکش جیکٹوں کی فیکٹریاں ختم کرنے سے بات نہیں بنے گی ، نوجوان کو خودکش حملہ آور بننے کی ترغیب دینے کے کارخانے بھی بند کرنے ہوں گے ،وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو
پیر 23 فروری 2015 23:30
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے 5مارچ سے پہلے قانون سازی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے تحریک انصاف قومی اسمبلی میں آکرہارس ٹریڈنگ کے خلاف بل کی منظوری میں کردار ادا کرے دہشتگردی ختم کرنے کیلئے بندوق کیساتھ قلم کا کرداربھی اہم ہے صرف خودکش جیکٹوں کی فیکٹریاں ختم کرنے سے بات نہیں بنے گی نوجوان کو خودکش حملہ آور بننے کی ترغیب دینے کے کارخانے بھی بند کرنے ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کے پی کے سے ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے آنے والی خبروں پر وزیراعظم محمد نواز شریف اور کابینہ نے تشویش کا اظہار کیا وزیر اعظم نے کہاکہ جس قسم کی خبریں گردش میں ہیں ان سے ایوانوں کا تقدس پامال ہوتا ہے اور ہارس ٹریڈنگ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.