ہنگو پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، دس مشتبہ افرادکو گرفتارکر لیا

پیر 23 فروری 2015 23:28

ہنگو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) ہنگو پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، دس مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ڈی پی او ہنگو انور سعید کنڈی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او خان اللہ خان وزیر نے پولیس اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ ہنگو کے مختلف علاقوں شاہو وام، کچ بانڈہ اور لودھی خیل میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں دس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے قبضے سے تین عدد بندوق، تین عدد بارہ بور رائفل، دو عدد پستول اور سینکڑوں کی تعدادمیں کارتوس برآمد کر لئے ہیں، اس موقع پر ایس ایچ او خان اللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ شر پسند عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرایئک آپریشن کا سلسلہ جار ی رہیگا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :