Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے سرابراہ عمران خان کا پشاور پہنچنے پر گورنر خیبرپختونخوا نے ان کا خیرمقدم کیا ۔تحریک انصاف کے سربراہ کو وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں کی مجموعی صورتحال قیام امن اورعلاقے کی ترقی کیلئے اٹھایا جانے والے اقدامات سے آگاہ کیاگیا

پیر 23 فروری 2015 23:27

پاکستان تحریک انصاف کے سرابراہ عمران خان کا پشاور پہنچنے پر گورنر خیبرپختونخوا ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سرابراہ عمران خان پیر کے روز ایک روزے دورے پشاور پہنچے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان نے ان کا خیرمقدم کیاجبکہ سپیکرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخوااسدقیصر،صوبائی وزیرشاہ فرمان ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا امجدعلی خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں کی مجموعی صورتحال قیام امن اورعلاقے کی ترقی کیلئے اٹھایا جانے والے اقدامات سے آگاہ کیاگیا۔

گورنر نے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جوتاریخی جنگ لڑرہی ہے فاٹا کے عوام دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی پاک افواج کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو قبائل کی مشکلات کا پوری طرح احساس ہے اوراس کے حل کیلئے جامع اورٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔گورنر نے کہا کہ آئی دی پیز کی گھروں کوباعزت واپسی اوراس کے بعد ان کی بحالی وتعمیرنوحکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات