تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ناموس رسالت کانفرنس آج ہو گی

پیر 23 فروری 2015 23:24

راولپنڈی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ) تحریک منہاج القرآن پی پی 14کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان ناموس رسالت کانفرنس آج شام چھ بجے یونیک میرج ہال نزد حاجی چوک میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی صدارت معروف سماجی راہنماء فخر زمان عادل فرمائیں گے جبکہ منہاج یونیورسٹی کے فاضل علامہ یاسر نسیم نقشبندی کا خصوصی خطاب ہو گا۔