انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت پیسکو کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، اہم فیصلے

پیر 23 فروری 2015 23:24

پشاور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت پشاور میں پیسکو کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پیسکو کے اعلیٰ حکام شریک تھے ، انجینئر امیر مقام نے بشام اور چکیسر میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ میں فوری کمی کی ہدایت کی اور کہا کہ لوڈشیڈنگ میں کسی علاقے سے ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا ، اجلاس میں تھاکوٹ گرڈ سٹیشن کیلئے ایک اضافی 4ایم وی اے ٹرانسفارمر کی منظوری دی گئی تاکہ اوور لوڈنگ کے مسئلہ پر قابو پایا جاسکے ، اورتھاکوٹ ،الائی ،تورغر،سمیت چکیسر اور تحصیل بشام کو ریلیف دیا جاسکے ، کانا لائن پر ہر صورت 31مارچ تک دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ ہوا ، اجلاس میں مدین ،شنگ ،بشام گرڈ سٹیشنوں پر کام کی رفتار تیز کرنے ، بریکوٹ گرڈ سٹیشن پر عملی کام کا آغاز کرنے اور کبل مٹہ گرڈ سٹیشن کی زمین کا حصول جلد از جلد یقینی بنانے کا فیصلہ ہوا ،انجینئر امیر مقام نے چکدرہ سے مینگورہ ڈبل سرکٹ لائن پر فی الفور کام شروع کرنے کی ہدایت کی ، اور کہا کہ چارباغ فیڈر کے باقی ماندہ کام ہر صورت ایک ہفتہ کے اندر اندر مکمل کیا جائے ، انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ میں کسی علاقے سے ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے سوات اور شانگلہ میں 2008سے پہلے کی منظور شدہ نامکمل سکیموں کی انکوائری کر کے دوبارہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں ،

متعلقہ عنوان :