سویٹ ہومز کے ننھے فرشتے اور پریاں جذبے کے ساتھ 23مارچ کو قومی سطح پر منائیں گے زمرد خان ،

سویٹ ہومز کے زیر اہتمام کراچی اورمیر پور میں کیڈٹ کالج بنائیں جارہے ہیں  یوم پاکستان کیلئے رنگا رنگ تقریب کاانعقاد ہوگا  خطاب

پیر 23 فروری 2015 23:18

اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) پاکستان سویٹ ہومزکے سرپرست اعلیٰ زمرد خان نے کہا ہے کہ سویٹ ہومز کے ننھے فرشتے اور پریاں اس عزم کے ساتھ 23مارچ کو قومی سطح پر منائیں گے کہ ہم بہادر قوم کے بچے ہیں دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور دھرتی ماں کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا سویٹ ہومز کے زیر اہتمام کراچی اورمیر پور میں کیڈٹ کالج بنائیں جارہے ہیں یوم پاکستان کیلئے رنگارنگ تقریبات کااہتمام کیا جا رہا ہے پوری قوم یوم پاکستان پر بچوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے د نیا کو پیغام دے کہ ہم اور ہمارے بچے کسی خوف میں مبتلا نہیں ہیں ان خیالات کااظہار انھوں نے پیر کے رو ز23مارچ کے حوالے سے سویٹ ہومز کے زیر اہتما م قومی سطح پر فیسٹول کے انعقادکے سلسلے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر صحافیوں کو سویٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ کراتے ننھے فرشتوں اور پریوں سے ملاقات کرائی گئی پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان نے کہا کہ2009میں صرف ایک ننھے فرشتے سے سویٹ ہوم کا آغاز کیا گیا اور اب ملک بھر میں پاکستان سویٹ ہومز میں 3500کے قریب ننھے فرشتے اور پریاں ہیں جنھیں بہترین تعلیم اوررہائش فراہم کی جارہی ہے اور اب بھی ملک بھر میں بڑی تعدادمیں بچے ویٹنگ لسٹ میں ہیں ہم سب نے باہم مل کر ان ننھے فرشتوں کا مستقبل محفوظ بناناہے انھوں نے کہا کہ آج دہشت گرد ان معصوم بچوں کو اپنا ہتھیار بناکر دہشت گردی کے لئے استعمال کررہے ہیں پاکستان سویٹ ہومز پورے ملک میں ہر ا س بچے تک پہنچے گی جس کے والدین اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں بچے ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں زمرد خان نے کہا کہ 23مارچ کوسویٹ ہومزکے زیر اہتمام اس عزم کیساتھ منایا جائیگاکہ ہم زندہ قوم ہیں دہشت گرد ہمارے بہادر اورپھول جیسے بچوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے یوم پاکستان کے موقع پر قومی سطح پر فیسٹول کا اہتما م کیا جائے گا جس میں سویٹ ہومزکے ننھے فرشتوں، پریوں سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات بھی شریک ہونگے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ سمیت پاکستان میں دیگر ممالک کے سفیروں کو بھی فیسٹول سمیت سویٹ ہومز میں مدعوکرکے ان ننھے فرشتوں سے ملاقات کرائی جائے گی ایک سوال کے جواب میں زمرد خان نے کہا کہ سویٹ ہومز کے ننھے فرشتے قوم کے بچے ہیں ان کے چہروں پرخوشیاں بکھیرنے اور اعلیٰ تعلیم کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انھوں نے کاہ کہ یہ اللہ کا مجھ پر کرم ہے کہ وہ مجھ سے ننھے فرشتوں کی خدمت لے رہا ہے ہم ٹیم ورک کیطور پر سویٹ ہومز کو چلا رہے ہیں اور ہ سب کا سویٹ ہومز ہیں ۔