جنرل کیڈر کے ڈاکٹروں کی ترقی کے لئے گریڈ 18 ، 19اور 20کی

10ہزاآر آسامیاں پیدا کرنے کے لئے وزیراعلی کو جلد سمری بھجوانے کا فیصلہ

پیر 23 فروری 2015 23:16

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ) مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یہاں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں جنرل کیڈر کے ڈاکٹروں کے سروس سٹرکچر اور ان کی ترقیوں سے متعلق معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹروں کی اگلے گریڈوں میں ترقی کے لئے گریڈ 18 ، 19اور 20کی 10ہزار آسامیاں پیدا کرنے کے لئے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو جلداز جلد سمری بھجوائی جائے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اس عمل سے طویل عرصے سے ترقیوں کے منتظر جنرل کیڈر کے تمام ڈاکٹرز کی اگلے گریڈوں میں ترقی ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی نئی آسامیاں پیدا ہونے سے آئندہ 10سال کے لئے ڈاکٹروں کی ترقی کا روڈ میپ بن جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ وزیراعلی کی منظوری کے لئے جلد از جلد سمری تیار کی جائے۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز اور ایڈیشنل سیکرٹری عدنان ظفر نے شرکت کی۔