وفاقی وزیر کا آبی اور فضائی آلودگی تشویش کا اظہار

مشاہد اللہ خان کی ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کے حکام کو آلودگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت ، ماحولیاتی مسائل خاص طور پر درختوں کی غیرقانونی کٹائی اور جنگلات کے خاتمے سے نمٹنے کیلئے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے،بیان

پیر 23 فروری 2015 23:10

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر مشاہد آ خان نے آبی اور فضائی آلودگی تشویش کا اظہار کیا ہے جس سے لوگوں کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کے حکام کو آلودگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل خاص طور پر درختوں کی غیرقانونی کٹائی اور جنگلات کے خاتمے سے نمٹنے کیلئے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی ادارے اور محکمے راول جھیل کو آلودگی سے بچانے میں ناکام رہے ہیں۔