وسیم سجاد کے گھر ڈکیتی امن و امان کی بدترین صورتحال ہے‘ چودھری شجاعت حسین‘ پرویزالٰہی،

حکومت کی کیس میں عدم دلچسپی اور ابھی تک ایک بھی ملزم گرفتار نہ کرنا نہایت افسوسناک ہے‘ مسلم لیگ قائدین کی سابق چیئرمین سینیٹ کی رہائشگاہ پر گفتگو

پیر 23 فروری 2015 22:44

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ) پاکستان مسلم لیگ صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد کے گھر ڈکیتی امن و امان کی بدترین صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر نہایت افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت وسیم سجاد کے گھر پر ڈکیتی کے واقعہ کی تحقیقات میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی اور وقت گزرنے کے باوجود ایک ملزم بھی پولیس نہیں پکڑ سکی۔

دونوں مسلم لیگی قائدین نے پیر کو سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ڈکیتی کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزموں کی فوری گرفتاری کیلئے موٴثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزموں کی عدم گرفتاری اور حکومت کی کیس کی تحقیقات میں عدم دلچسپی نہایت افسوسناک ہے۔

متعلقہ عنوان :