عوام کی بلاتفریق خدمت ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہو گی،سردار شاہنواز خان عمرانی،

شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،نو منتخب چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ اللہ یار

پیر 23 فروری 2015 22:19

ڈیرہ اللہ یار (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء )نومنتخب چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ اللہ یار سردار شاہنواز خان عمرانی نے کہاہے کہ عوام کی بلاتفریق خدمت ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہونگی شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے عوام بھر پور تعاون کریں تو شہری مسائل کے حل میں انقلابی تبدیلیاں محسوس کریں گے میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر ریڑھ کی حیثیت رکھتاہے ان کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا اگر کسی نے ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام نہیں دئیے تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی یہ بات انھوں نے میونسپل کمیٹی ڈیر ہ اللہ یار کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر وائس چیئرمین محمد ایوب کھوسہ ، بلدیاتی نمائندے ، شہر کے معززین ، قبائلی عمائدین ، سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے سردار شاہنوازخان عمرانی نے کہاکہ ان سمیت پورے عملہ بلدیاتی قانون کے تحت عوام کی خدمت کرے گا اگر کسی نے اپنے اختیارات سے تجاوز یا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تو اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ میر فائق علی خان جمالی نے جوان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد کیں ہیں ان پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا اور پورے شہرکے عوام کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل میں کمی لانے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہاکہ سیوریج کے ناقص نظام نے پورے شہر کے ترقیاتی کاموں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اس کی بحالی کے لئے میر فائق علی خان جمالی نے دن رات کام کررہے ہیں بہت جلد عوام کو اس عذاب سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی انھوں نے کہاکہ قومی شاہراہ سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے جلد آپریشن شروع کردیاجائے گا اس سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل بلکہ عوام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے پورے شہر کی عوام کو بلدیاتی قوانین پر عملدرآمد کرنا ہوگاتب ہی جاکر ہم اپنے مقاصد حاصل کرسکیں گے اس موقع پر وائس چیئرمین محمد ایوب کھوسہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کرکے عوامی مسائل حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور کسی کو بھی آئین یا قانون توڑنے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔