وقت کے ساتھ ساتھ تعلیمی وسعت میں تیزی آرہی ہے، احسن اقبال،

مستقبل کی جنگیں ہتھیاروں کے بجائے لیبارٹریز کی بدولت لڑی جائیں گے، دنیا کے سو نامور سائنسدانوں میں سے نوے مسلمان ہیں ۔ تقریب سے خطاب

پیر 23 فروری 2015 22:00

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ تعلیمی وسعت میں تیزی آرہی ہے، مستقبل کی جنگیں ہتھیاروں کے بجائے لیبارٹریز کی بدولت لڑی جائیں گے، دنیا کے سو نامور سائنسدانوں میں سے نوے مسلمان ہیں ۔ پیر کو یہاں تیسرے وائس چانسلر فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا نے کہا کہ پاکستان سمیت اسلامی دنیا کی جامعات کے وائس چانسلرز کا اکھٹے ہونا خوش آئند ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات سے آپس میں نئے تفکرات اور رجحانات کے تبادلہ خیال میں معاون ثابت ہوگا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ تعلیمی وسعت میں بھی تیزی آ رہی ہے اور اب مستقبل کی جنگیں ہتھیاروں کے بجائے کلاس رومز اور لیبارٹریز کی بدولت لڑی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کا دور جدید سائنسی ترقی اور ڈیجیٹل تعلیم کا ہے جو کہ دنیا بھر کی جامعات کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے ۔

دنیا کے 100 نامور سائنسدانوں میں سے نوے مسلمان ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور پی ایم یوتھ پروگرام سمیت دیگر تعلیمی منصوبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے پاکستان کو یو ایس اے برٹش کونسل اور جائیکا کا تعاون ہمیشہ سے حاصل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :