Live Updates

الیکشن کمیشن منصوبے کے تحت سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کر رہا ہے الیکشن کمیشن کے خلاف پٹیشن دائر کرینگے، ڈاکٹر شیریں مزاری،جوڈیشل کمیشن کے قیام پر حکومت کیوں ڈر رہی ہے اگر دھاندلی نہیں ہوئی تو پھر حکومت جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنا رہی۔تحریک انصاف نے ٹکٹ رشتہ داروں کو نہیں بلکہ پارٹی کی خدمت کرنے والوں کے دئیے ہیں، پریس کانفرنس

پیر 23 فروری 2015 21:58

الیکشن کمیشن منصوبے کے تحت سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کر رہا ہے الیکشن ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) الیکشن کمیشن منصوبے کے تحت سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کر رہا ہے تحریک انصاف کچھ دنوں میں الیکشن کمیشن کے خلاف پٹیشن دائر کریگی،جوڈیشل کمیشن کے قیام پر حکومت کیوں ڈر رہی ہے اگر دھاندلی نہیں ہوئی تو پھر حکومت جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنا رہی۔تحریک انصاف نے ٹکٹ رشتہ داروں کو نہیں بلکہ پارٹی کی خدمت کرنے والوں کے دئیے ہیں۔

پیر کے روز تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن قانون کو توڑ رہا ہے اور ایک منصوبے کے تحت الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کرا رہا ہے۔تحریک انصاف آنے والے دنوں میں الیکشن کمیشن کے خلاف پٹیشن دائر کرائے گی کیونکہ تحریک انصاف ملک میں آئین کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسے کی بندربانٹ کو روکنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ سینیٹ الیکشن میں چیک اینڈ بیلنس رکھے۔شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے کیوں ڈررہی ہے،اگر حکومت کو دھاندلی کا ڈر نہیں اور2013ء کے انتخابات شفاف ہوئے تو پھر جوڈیشل کمیشن کو بنا دیا جائے لیکن اب تو حکومت نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسرے صوبوں کے امیدواروں کو بھی سینیٹ الیکشن میں کھڑا کر رہی ہے حالانکہ ہر صوبے کے سینیٹ انتخابات میں برابری کے حقوق ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کی نشستوں کیلئے میرٹ پر ٹکٹ دئیے ہیں اورٹکٹ کے حصول کی خاطر رشتہ داروں سمیت قریبی دوستوں کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات