جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس کی آخری رسومات ادا کردی گئیں،

بیٹے کیلاش چند نے باپ کی چیتا کو آگ لگا دی۔

پیر 23 فروری 2015 21:39

جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس کی آخری رسومات ادا کردی گئیں،

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس کی آخری رسومات ادا کردی گئیں بیٹے کیلاش چند نے باپ کی چیتا کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس جو پیر کی صبح انتقال کر گئے تھے ان کی آخری رسومات شام کے وقت کراچی میں ادا کی گئیں رانا بھگوان داس کی چیتا کو ان کے بڑے بیٹے کیلاش چند نے آگ دی اس موقع پر اراکین اسمبلی اور عدلیہ کے سابق ججز بھی موجود تھے۔