کراچی ،انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدرمزید گھٹ گئی ،
مقامی مارکیٹ میں ڈالر گرتاہوا 102 روپے کی سطح پر پہنچ گیا
پیر 23 فروری 2015 21:32
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) پیر کوانٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدرمزید گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر روپے کی قدرکو گراتاہوا 102 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تاہم یورواوربرطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی کارجحان دیکھاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیرکوانٹربینک روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 7 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.67 روپے سے بڑھ کر 101.74 روپے اور قیمت فروخت 101.72روپے سے بڑھ کر101.79روپے ہوگئی اسی طرح 10 پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 101.70 روپے سے بڑھ کر 101.80 روپے اورقیمت فروخت 101.90 روپے سے بڑھ کر 102 روپے ہوگئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کواوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے یورو کی قدر 50 پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 115.50 روپے سے کم ہوکر 115 روپے اورقیمت فروخت 115.75 روپے سے کم ہوکر 115.25 روپے ہوگئی اسی طرح 50 پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 156.50روپے سے کم ہوکر 156.25 روپے پر آگئی ۔(جاری ہے)
فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روزروپے کے مقابلے یواے ای درہم اورسعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 5,5 کااضافہ ہوگیا جس سے یواے ای درہم کی قیمت فروخت 27.85 روپے سے بڑھ کر 27.90 روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.15 روپے سے بڑھ کر 27.20 روپے پرجاپہنچی۔
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.