کراچی،نوری آباد حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار ، رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائیگی

پیر 23 فروری 2015 21:18

کراچی،نوری آباد حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار ، رپورٹ وزیر ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) نوری آباد حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائیگی۔رپورٹ کے مطابق حادثہ ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ گاڑی میں آگ سی این جی پائپ پھٹنے کی وجہ سے لگی۔حادثہ کا شکار ہونے والی وین کا ٹائی راڈ ٹوٹا، تیزرفتاری کی وجہ سے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دیوار سے رگڑ کھاتی ہوئی الٹ گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کی وجہ سے گاڑی کے سی این جی پائپ پھٹے اور گیس لیک ہونے کی وجہ سے آگ لگی۔ہائیڈرو کاربن ڈیویلمپنٹ کے انجینئرصاحب دین کی جانب سے بنائی جانے والی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گاڑی میں سی این جی کے چار سلینڈر لگے تھے جو بالکل ٹھیک ہیں۔ انوسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق گاڑی اوور لوڈ تھی۔ 16 سیٹر وین میں 19 مسافر سوار کیئے گئے۔المناک حادثے میں 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے، 9 مسافر زخمی ہوئے۔ جس میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک اور ڈرائیور کو تلاش کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :