تمام سیاسی جماعتیں حکومت سندھ کی ” صاف ، سرسبز اور پر امن سندھ “ مہم کو کامیاب بنائیں ،شرجیل انعام میمن

پیر 23 فروری 2015 21:18

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت سندھ کی ” صاف ، سرسبز اور پر امن سندھ “ مہم کو کامیاب بنائیں ، جو پیر سے شروع ہو چکی ہے ۔ انہوں نے یہ بات پیر کو سندھ اسمبلی میں ایک بیان دیتے ہوئے کہی ۔ قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ ایم کیو ایم نے اس مہم میں عملی طور پر بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ارکان اسمبلی ، رابطہ کمیٹی اور ایم کیو ایم کے عہدیدار آج سے اس مہم کے لیے باہر نکل چکے ہیں ۔ ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے شہروں کو صاف ستھرا بنائیں ۔ یہ مہم ہفتہ دس دن نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر جاری رہنی چاہئے ۔ ہم حکومت سندھ کے ساتھ ہیں ۔ شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دیگر تمام سیاسی جماعتیں بھی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم صرف ایک ہفتے کے لیے نہیں بلکہ ہم اسے آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :